ماسکو (جیوڈیسک) روس نے الصبح بین البراعظمی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ روس کے دفاعی ماہرین اسے سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔
بین البراعظمی میزائل کا تجربہ روسی بحریہ کی الیکزینڈر نیواسکائی آبدوز سے کیا گیا۔ بارہ میڑ طویل بولاوا میزائل دس ایٹمی ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ بولاوا کا ستمبر میں ہونے والا تجربہ ناکام رہا تھا، تاہم اس بار یہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مذکورہ میزائل آٹھ ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔