روس کی مخالفت کے سوال پر یورپی یونین میں پھوٹ پڑ گئی

European Union

European Union

ویانا (جیوڈیسک) روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے سوال پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں پھوٹ پڑ گئی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق ان ممالک میں اتحاد میں شامل ممالک آسٹریا اور ہنگری پیش پیش ہیں سربیا بھی جو یورپی یونین کی رکنیت کا منتظر ہے روس کے ساتھ محاذآرائی پر آمادہ نہیں ہے۔

اس کا سبب یہ ہے کہ یہ ممالک روس سے موزوں قیمت اور موافق شرائط پر گیس خریدتے ہیں، روس کے ساتھ ٹکرائو کے بعد ان کیلئے متبادل ذریعے سے گیس حاصل کرنا بہت نقصان دہ ہو گا، واضح رہے کہ اس وقت بھی یورپی یونین میں گیس کی ضروریات کا 25 فیصد حصہ روس کی فراہم کردہ گیس سے پورا ہوتا ہے۔