روس پاکستان کے ساتھ درآمدات بڑھانے کیلئے رضا مند

Russia and Pakistan

Russia and Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پھل اور سبزیاں ماسکو میں نظر آئیں گی، روس نے پاکستان کے ساتھ درآمدات بڑھانے کے لیے ممکنہ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبیل ایسوسی ایشن کے مطابق روسی حکام نے پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد بڑھانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے بھی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے لیے رضامند ہیں۔ جس سے نہ صرف برآمدکنندگان کے مسائل حل ہوں گے، بلکہ رشین مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کو ایک بڑا حصہ حاصل ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان روس کو بڑے پیمانے پر آلو، کینو اور دیگر پھل برآمد کرتا ہے۔