کراچی(جیوڈیسک)کراچی وفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع اور باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے گل محمد رند کا کہنا تھا کہ روس پاکستان اسٹیل ملز کی پیدواری صلاحیت بڑھانے کے ساتھ اس میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔
روسی حکومت کی طرف سے توثیق شدہ معاہدے کی کاپی پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ سے منظور ہونے کے بعد قانونی پہلو کا جائزہ لینے وزرات قانون کو بھجوادی جائے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز اس وقت مجموعی پیداواری صلاحیت کا 42 فیصد استعمال کر رہی ہے اور سیکریٹری پیداوار کے مطابق اسے جون تک 55 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔