کراچی (جیوڈیسک) روس نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پرعائد پابندی اٹھا لی۔ روس نے پاکستان کو فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کئی گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر مذاکرات جاری ہیں جن میں ملٹری ایم آئی 25 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ روس کے سرکاری ٹیکنالوجی کارپوریشن Rostec Sergey Chemezov کے سربراہ نے پابندی ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا جا چکا ہے پاکستان کو ہیلی کاپٹر کی ڈلیوری پر مذاکرات جار ی ہیں۔ روسٹک سربراہ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین مذاکرات کے ایجنڈے میں ہیلی کاپٹر Mi-35 شامل ہیں۔