روس کا بھی 90 فیصد مثبت نتائج کی حامل ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

Vaccine

Vaccine

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اور جرمن کمپنی کے اعلان کے بعد روس نے بھی 90 فیصد مثبت نتائج کی حامل ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت صحت کے ترجمان نے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی اس کی ویکسین ’’سپوتنک وی‘‘ مرض کے خلاف 90 فیصد سے زائد موثر ہے، ویکسین کو ہرطرح سے آزمایا گیا ہے اور اسے مؤثر پایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : امریکی اور جرمن کمپنیوں نے کورونا ویکسین تیار کرلی
واضح رہے کہ روس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی دوا ساز کمپنی فائزر انکارپوریشن اور جرمن دوا ساز کمپنی بایون ٹیک نے 90 فیصد مثبت نتائج کی حامل کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت کے ماتحت ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر اوکسانہ ڈراپکینا نے کہا ہے کہ ہم ویکسی نیشن پروگرام میں شامل لوگوں پر سپوتنک وی ویکسین کے پڑنے والے اثرات کی مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہیں۔