روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر یوکرین کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

Ukraine

Ukraine

کیو (جیوڈیسک) یوکرین نے روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر فوج کو جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دیدیا۔ آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 17 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔ روس کے حامی مسلح افراد نے مشرقی یوکرین کے کوئلے اور اسٹیل کی پیداوار کے سب سے بڑے علاقے ڈونباس اور الشیوسک شہر کی سٹی کونسل کی عمارت پربھی قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں روس کے ایک دفاعی اتاشی کو گرفتار کر کے ملک سے نکل جانے کی ہدایت کردی ہے۔ یوکرین کے عبوری صدر اولیگزینڈر نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ادھر روسی وزارت خارجہ نے یوکرین کے بیان پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایسے بیانات سے گریز کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کامالی خسارہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے 17 ارب ڈالرا مداد کی منظوری دے دی۔