روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کورونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی ہے۔
پوتن نے آن لائن منعقدہ “رشئین جغرافیے کا معاشرہ” نامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ملک میں فعال ویکسین مہم کی صورت میں زمانہ قریب میں وباء پر قابو پا لیا جائے گا۔
انہوں نے اجلاس سے قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ” مجھے امید ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا”۔
واضح رہے کہ پوتن نے ویکسین کی پہلی خوراک 23 مارچ کو لگوائی تھی ۔اگرچہ ویکسین کیمروں کے سامنے لگائی گئی تھی تاہم اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں کہ پوتن کو کون سی ویکسین لگائی گئی ہے۔