امریکی (جیوڈیسک) جاسوسی اسکینڈل کاانکشاف کرنے والے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن ماسکو ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ روسی صدر پوٹن نے سنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ماسکو ایڈورڈ سنوڈن 23 جون کو ہانگ کانگ سے ماسکو پہنچے ہیں۔ اس وقت وہ ماسکو ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہیں۔ امریکا نے روس پر سنوڈن کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
جواب میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے سنوڈن آزاد شہری کی حیثیت سے ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لانج میں موجود ہیں۔ انہیں امریکا کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ وہ جب چاہیں گے روس سے روانہ ہو جائیں گے۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے اگر سنوڈن نے سیاسی پناہ طلب کی تو وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔