ماسکو (جیوڈیسک) روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، صدر ولادی میر پیوٹن کے چوتھی بار ملک کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
روس میں صدارتی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ صدر پیوٹن کے مقابلے میں سات امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔
صدر پیوٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ملک کے سربراہ منتخب ہو جائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 70 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔