روس : قیدیوں میں ہتھیاروں کے برفانی مجسمے بنانے کا مقابلہ

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے انتہائی سرد علاقے سائبیریا میں واقع ایک جیل میں قیدیوں نے برف سے روسی فوجی ہتھیاروں کے بڑے بڑے مجسمے بنائے ہیں۔

یہ مجسمے اومسک نامی خطے کی ایک جیل میں قیدیوں کے ایک مقابلے کے دوران بنائے گئے۔

یہ مقابلہ روس میں 1918 کی خانہ جنگی کے دوران لڑنے والے فوجیوں کی یاد میں ہر برس منائے جانے والے دن ’ڈفینڈرز آف دا فادرلینڈ‘ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔