روس : نفسیاتی مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک)روس میں نفسیاتی مریضوں کے اسپتال میں آگ لگنے سے38 افراد ہلاک ہوگئے غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں نفسیاتی مریضوں کے علاج کیلیے قائم اسپتال میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں اسپتال عملے کے 2 افراد بھی شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔