ماسکو (جیوڈیسک) روس اور قطر نے دہشتگردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے اور شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ماسکو میں ملاقات کی،جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات رواں ماہ شروع ہونے کی امید ہے۔
اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ کا نے کہا کہ دونوں ممالک شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی 2 روزہ دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔