برلن (جیوڈیسک) جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے سربراہ جرہارڈ شلینڈر نے پارلیمانی کمیٹی برائے سیکورٹی امور کو بریفنگ میں بتایا کہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو یوکرائن سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
حملے میں استعمال ہونے والا میزائل روسی ساختہ تھا لیکن اسے روس نے فراہم نہیں کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر کے معائنے کے بعد ہی حملے کا ذمہ دار روس نواز باغیوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔
واضع رہے کہ 17 جولائی کو یوکرائن میں ملائیشین طیارے پر ہونے والے حملے میں 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔