واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ ترکی کا روس کی جانب جھکنا امریکہ سے اس کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
ٹروڈو نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی اور ترک صدور کے درمیان نو ماہ بعد ملاقات کے بارے میں کہا کہ ترکی کا روس سے تعلقات کو بڑھانا ہمیں پریشان نہیں کرتا ترکی ایک خود مختار ملک ہے جو جس سے چاہتے تعلقات استوار کرے ۔
ٹروڈو نے کہا کہ ترکی کا روس سے تعلقات کا اصل مقصد، داعش کے خلاف جنگ سمیت شام کے عالمی حمایتی گروپ سے تعاون کرنا ہے جہاں تک امریکہ سے تعلقات کا سوال ہے تو وہ کافی مضبوط ہیں۔
ترجمان نے گولن کی ترکی حوالے سے متعلق کہا کہ اس بارے میں ہم نے حکومت ترکی سے رابطہ رکھا ہوا ہے۔