کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی اہم اور بڑی تبدیلی ہے۔
کراچی میں جاری دفاعی نمائش وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں کے بعد روس سے تعلقات بحال ہوئے ہیں،آنے والے وقت میں روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں چین اور روس بڑی طاقتیں ہیں، چین سے ہمارا لازوال رشتہ ہے، چین کیساتھ معاشی، دفاعی شعبوں سمیت دیگر معاملات میں تعاون پر پیشرفت جاری ہے۔