اسلام آباد (جیوڈیسک) خوراک و زراعت اور گلہ بانی کے امور کے وزیر فاروق چیلک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا آغاز ہوا ہے اور اس ملک کے ساتھ بہت ہی جلد زرعی پیداوار کو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی ایک شعبوں میں ہمارے تعلقات موجود ہیں تاہم زراعت کے شعبے میں یہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ زرعی شعبہ کسی انتظار کو متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور زراعت کے شعبے میں ان تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ خاص طور پر نارنجی اور مالٹوں کی پیدوار حاصل کرنے کے بعد ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔