روس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یورپ پہلی ترجیح ہو گا، یوکرائن عبوری صدر

 Ukraine President

Ukraine President

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن کے عبوری صدر نے کہا ہے کہ وہ روس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن یورپ پہلی ترجیح ہو گا۔

وکٹر یانکووچ کی معزولی کے بعد پارلیمنٹ کے چیئرمین الیکسنڈر ٹرکینوو عبوری صدر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے معطل ہونے والے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک روس یوکرائن کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کا احترام کرتا رہے گا۔

روس کیساتھ مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رہے گا، دوسری جانب جیل سے رہا ہونے والی اپوزیشن لیڈر اور سابقہ وزیر اعظم یولیا ٹیموشنکو نے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا امکان رد کر دیا۔