روس : سمارا کے ملٹری ٹریننگ سینٹر میں دھماکے ، 34 افراد زخمی

Russia Blast

Russia Blast

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے علاقے سمارا میں ملٹری ٹرینگ سینٹر کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے آگ لگ گئی جس سے 34 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ کے پانچ سو سے زائد اہلکار اور ایک سو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،متاثرہ علاقے سے 6 ہزار افراد کو نکال لیا گیا، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے آگ بجھانے میں 3 دن لگ سکتے ہیں۔