روس پر پابندیاں برقرار رہنا ضروری ہیں : نیٹو

NATO

NATO

برسلز (جیوڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس پر یورپی یونین کی پابندیوں کو برقرار رہنا چاہیے۔

سٹولٹن برگ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یونین کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اِن پابندیوں کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں نیٹو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک روس اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اس پر پابندیاں برقرار رہنی چاہئیں۔