واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کے حصول کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس معاملے میں تعاون سے دور ہے جبکہ چین ہماری مدد کر رہا ہے تو اس کی جگہ روس شمالی کوریا کا ساتھ دے کر اس کی کمی پوری کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے خطرہ ظاہر کیا اور کہا کہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں مگر وہ اس کے نزدیک ہے۔