روس : شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک

Fire

Fire

کازان (جیوڈیسک) آگ شاپنگ سنٹر کی تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک کیفے میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

اب تک پانچ افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ عمارت میں موجود چھ سو سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔