ماسکو (جیوڈیسک) داغستان کے علاقے Babyurt میں آپریشن کرتے ہوئے روس کی پولیس نے شدت پسند گروہ کے سربراہ ایلڈر میگاٹوو کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایلڈر میگاٹوو مبینہ طور پر سوچی گیمز کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ سوچی اولمپکس سے قبل سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے روسی سیکورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع جاری ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر اوباما نے روسی صدر پوٹن کو فون کر کے اولمپکس گیمز کے دوران سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سوچی میں ہونیوالے اسپورٹس ایونٹ پر چھائے دہشت گردی کے سائے اس وقت خوفناک بنے جب اولمپکس انتظامیہ نے مشتبہ خود کش خاتون بمبار کا خاکہ جاری کیا۔
خوف و ہراس کے مارے عوام کے لیے خاکوں کو دیکھنا اور پھر رضا کارانہ طور پر جگہ جگہ آویزاں کرنا بڑا مشن بن گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں کے اس میلے کو محفوظ ترین دیکھنا چاہتے ہیں۔