ماسکو (جیوڈیسک) روس کے شہر سوچی میں موسم سرما کے اولمپکس کے افتتاحی تقریب کی مشق کے دوران فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جھگمگا اٹھی۔ مشق کی اس تقریب کا اہتمام اولمپکس کی انتظامیہ نے کیا۔
اس دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے فضا میں رنگ برنگی روشنیاں بکھر گئیں، اس موقع پر اولمپکس کے لئے تیار کئے جانے والے اسٹیڈیم کی چھت کو بھی جدید برقی روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔
اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی چھت پر ایسی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو مختلف رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرسکتی ہیں، اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہو گی۔