ماسکو (جیوڈیسک) روس کا خلائی راکٹ قازقستان میں لانچنگ پیڈ سے اڑتے ہی گر کر تباہ ہو گیا،راکٹ کے ذریعے تین مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے جا رہے تھے۔ راکٹ گرنے کا واقعہ قازقستان کے بیکانیر خلائی سٹیشن پر پیش آیا۔
راکٹ نے لانچنگ پیڈ سے اڑان بھری ہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔ راکٹ زمین سے چند سو فٹ کی بلندی سے گر کر تباہ ہو گیا۔اس راکٹ کے ذریعے موسمی تحقیق اور فضائی نگرانی کرنے والے تین مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے جا رہے تھے۔