ماسکو (جیوڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں 2010 کی ورلڈ چیمپئن سپین کا بوریا بستر گول ہو گیا۔ میزبان روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر چار تین سے فتح سمیٹ کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فٹبال ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سپین اور میزبان روس میں کانٹے کا مقابلہ، مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی ٹیمیں فیصلہ کن برتری لینے میں ناکام رہیں تو فاتح کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ میزبان ٹیم کے گول کیپر نے اعصاب شکن مرحلے میں کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک نہیں دو بار سپینش ٹیم کی پنلٹی روک کر روس کو چار تین سے فتح دلا دی۔
میزبان ٹیم نے ناقابل یقین جیت کیساتھ نہ صرف 2010 کی ورلڈ چیمپئن سپین کو گھر واپسی کا ٹکٹ تھمایا بلکہ 1970 کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔