واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے روس سے کریمیا کے الحاق کی حمایت کرنے والے 6 رہنماؤں سمیت ایک گیس کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یوکرائن سے علیحدگی کے بعد امریکا کی جانب سے تیسری بار پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گیس کمپنی کے اثاثے یوکرائن سے علیحدگی سے قبل کریمین پارلیمنٹ نے ضبط کر لیے تھے اور اب اس کمپنی کو روس کنٹرول کر رہا ہے۔یوکرائن کی پارلیمنٹ کے سابق نائب سپیکربھی پربھی پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔