ماسکو (جیوڈیسک) روس میں سوائن فلو وائرس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روسی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ’ایچ ون این ون‘ وائرس سے صرف ایک شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 5افراد ہلاک ہوئے۔
روس کے اس دوسرے بڑے شہر میں گزشتہ 10 روز کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 313 افراد اسپتال میں داخل کرائے گئے۔ ایک ماہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔