روس کا شام میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان
Posted on March 20, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Aerial Attack
ماسکو (جیوڈیسک) روس کی افواج کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے شام میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
گزشتہ ہفتے ماسکو نے کہا تھا کہ وہ شام میں اپنی عسکری موجودگی کو کم کرے گا لیکن اس شورش زدہ عرب ملک میں روسی عسکری مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جہادیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں محصور شامی باشندے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔
اس عالمی ادارے کے مطابق بہت سے لوگوں کے پاس خوراک کی شدید قلت بھی ہو چکی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com