ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزارت دفاع نے بحیرہ کیسپیئن میں موجود چار جنگی جہازوں سے داغے گئے میزائلوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کلبیر کروز میزائلوں سے گیارہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
جنگی جہازوں سے داغے چھبیس راکٹ پندرہ سو کلو میٹر فاصلہ طے کر کے شام میں داعش اور النصرہ کے ٹھکانوں پر لگے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے شام میں روس کے 90 فیصد حملوں کا ہدف داعش، القاعدہ اور دوسری جہادی تنظیمیں نہیں بلکہ اعتدال پسند شامی حزب اختلاف ہے۔