ترکی (جیوڈیسک) 2018 عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں ترکی اور روس کے درمیان انطالیہ میں میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
میچ کو دیکھنے کے لیے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی اسٹیڈئیم میں موجود تھے جنہوں نے کہا کہ یہ میچ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف سے ٹیلیفون پر میچ سے قبل بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ حکومت ترکی اور حکومت روس کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر غور ہو رہا ہے۔
وزیر کھیل عاکف چغتائی قلیچ نے بھی اس میچ کی میزبانی میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جو کہ جلد ہی روس میں ترک کمپنیوں کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے اسٹیڈئیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔