روس نے یوکرین کیلئے امدادی سامان کے 280 ٹرک بھیج دیئے

Aid

Aid

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے مشرقی یوکرین کے شہریوں کے لیے امدادی سامان سے بھرے 280 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کر دیا۔ روسی حکومت کے مطابق وہ ریڈ کراس کے ساتھ مل کر مشرقی یوکرین کے لوگوں میں امداد تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین کا کہنا ہےکہ روس نے اس کی سرحد پر 45 ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔ اس صورتحال پر نیٹو نے کہا ہے کہ روس امداد کے نام پر مشرقی یوکرین میں فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ یوکرین کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی روسی مداخلت ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔