روس خود یوکرائن پر بمباری کر رہا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

Russia

Russia

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکا کو روسی فوج کی اس سرحد پار بمباری کے نئے شواہد ملے ہیں۔

اور روس سرگرم علیحدگی پسندوں کو زیادہ طاقت ور راکٹ لانچرز بھی فراہم کرنے والا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کو روس کے ان اقدامات کا علم تازہ انٹیلی جنس رپورٹوں سے ہوا ہے۔

تاہم ترجمان نے انٹیلی جنس فراہم کرنے والے ذرائع اور رپورٹوں کی تفصیل بیان نہیں کی۔ روس ماضی میں امریکا اور یوکرائن کے ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔

کہ وہ مشرقی یوکرائن میں سرگرم روس نواز باغیوں کی علیحدگی پسند تحریک کی مدد کر رہا ہے۔ لیکن روس کی تردید کے باوجود امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کا الزام ہے کہ روسی حکومت علیحدگی پسندوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرکے یوکرائن کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔