روس مشرقی یوکرائن میں باغیوں کو اسلحہ اور فوجی دستے فراہم کر رہا ہے: نیٹو

NATO

NATO

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) نیٹو نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرائن میں باغیوں کو اسلحہ اور فوجی دستے فراہم کر رہا ہے۔

اتوار کو نیٹو حکام نے جرمن اخبار کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا روس نے مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کو اسلحہ، فوجی دستے اور فوجی تربیت فراہم کی ہے۔

نیٹو نے مزید کہا کہ روس اب بھی یوکرائن کیساتھ ایک کھلے بارڈر کے ذریعے ایساکر رہا ہے۔