روس کی یوکرین میں مزید مداخلت تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی، نیٹوچیف کا انتباہ

Anders Fogh

Anders Fogh

پیرس (جیوڈیسک) نیٹو چیف آندرے فوگ راسموسین نے روس کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے یوکرین پر مزید مداخلت کی تو تو یہ اس کی تاریخی غلطی ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو چیف آندرے فوگ راسموسن کا پیرس میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ شدت پسند یوکرین کے مشرقی علاقوں میں سرکاری عمارتوں پرکیا گیا قبضہ فوری ختم کر دیں، اگر روس نے یوکرین میں مزید چڑھائی کی تو یہ اس کی تاریخی غلطی ہو گی، اس سے روس کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا اور ماسکو دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا۔

یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو ان کے ملک میں مزید انتشار پھیلا رہا ہےجب کہ واشنگٹن نے بھی ماسکو کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین مزید مداخلت سے باز رہے۔ دوسری جانب روس نے بھی یوکرین کو دھمکی دی ہے کہ اگر کیف نے مشرقی علاقوں میں فوجی طاقت کا استعمال کیا تو یوکرین میں خانہ جنگی پھیل سکتی ہے۔