روس اور یوکرائن کے مابین گیس کی ترسیل پر سمجھوتہ

Russia and Ukraine

Russia and Ukraine

روس (جیوڈیسک) روس اور یوکرائن کے درمیان گیس ترسیل کے لیے نیا معاہدہ طے پا گیا ہے،، معاہدے کے مطابق یوکرائن اور یورپی یونین کو مارچ کے اختتام تک گیس کی ترسیل پہلے کی طرح جاری رہے گی۔

روس نے دھمکی دی تھی کہ اگر منگل تین مارچ تک واجبات ادا نہ کیے گئے تو گیس بند کر دی جائے گی۔ تاہم یورپی کمیشن نے روس کو واجبات کی ادائیگی کی منتقلی کی ضمانت دی ہے۔

یورپی یونین اپنی ضروریات کی ایک تہائی گیس روس سے خریدتی ہے اور یہ گیس یوکرائن سے ہوتی ہوئی یورپی ممالک تک پہنچتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ یوکرائن کے بحران اور خطے کی سلامتی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

یہ بات چیت محفوظ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی گئی، وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ویڈیو کانفرنس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے علاوہ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈے، اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی اور یورپی کمیشن کے صدر ڈونالڈ ٹُسک شریک ہوئے۔