روس یوکرین کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا
Posted on February 23, 2022 By Majid Khan کاروبار
Oil
امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) روس یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قمیت 92 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل ہو گئی جب کہ امریکی منڈیوں میں مندی رہی۔
روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے ‘منسک’ کے خاتمےکا اعلان کردیا ہے۔
پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com