ماسکو (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ کی روس کے صدر سے ماسکو میں چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران شام کا بحران حل کرنے کے لیے امن اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی کہتے ہیں کہ دونوں ممالک صدر بشارالاسد کے حوالےسے فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیں گے
روسی صدر بشارالاسد سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں چار گھنٹے طویل مذاکرات کیے جن میں شام اور یوکرین کی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد روسی ہم منصب سرگئی لارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ان کی تعمیر ی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے شام کے بحران کے حل کے لیے امن اقدامات تیز کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
تاہم صدر بشارالاسد کے حوالے سے آئندہ چند روز میں درست فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام میں سیاسی عمل اور جنیوا مزاکرات کے لیے حالات سازگار بنانے کے لیے اقدامات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تاہم شام میں سیاسی تبدیلی کا فیصلہ وہاں کے عوام خود کریں گے۔