روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔
روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنےکا حکم دیاتھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔