ماسکو (جیوڈیسک) جرمنی کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وائس چانسلر کلاؤس کنکل نے کہا کہ روس مسئلہ شام کے بارے میں دنیا کی رائے بدلنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
مغرب مسئلہ شام کو حل نہیں کر سکا جبکہ روس نے اپنی سیاسی فیصلوں کے ذریعے دنیا بھر کو مسئلہ شام کو سنجیدگی سے لینے کی جانب مائل کر دیا، کلاؤس کنکیل نے مزید کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اس بحران کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور 45 لاکھ پناہ گزین بننے پر مجبور ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل میں بھی روس نے مثبت کردار ادا کیا۔