ماسکو (جیوڈیسک) روس میں دنیا کی سب سےبڑ ی فوجی مشق کا انعقاد ہوا جس میں 95 ہزار فوجیوں نے 7 ہزار فوجی ساز و سامان سمیت 170 جنگی اور 20 بحری جہازوں کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔
روس کے شہر Kaliningrad کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقد کی جانے والی ان مشقو ں میں فوجیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
جدید ہتھیاروں سے لیس 95 ہزار فوجی جوانوں نے 7 ہزار فو جی ساز و سامان اور آلات کا استعمال کیا جبکہ 170 جنگی جہازوں اور 20 دیوہیکل بحری جہازوں سمیت دیگر بھاری بھر کم ہتھیاروں سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔