روس کو عالمی منظر نامے سے الگ نہیں کیا جا سکتا: پوٹن

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا ہم پابندیوں کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم کسی بھی صورت اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے اور یہ ناممکن ہے کہ ہمارے گرد کوئی آہنی دیورا تعمیر کر سکے۔

اس سوال کے جواب میں کیا روس خود ایک آہنی دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے پوٹن کا کہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہمیں اس طرح کے اقدامات کے تباہ کن نتائج کا بخوبی اندازہ ہے۔ پوٹن نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کو ایسے ادوار کا سامنا رہا ہے جب وہ خود کو دنیا سے الگ کرنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم بعد میں انہیں اس کی بہت بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

ولادی میر پوٹن کے بقول روس کو مغرب کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں، ہم اپنے پرامن ایجنڈے پر کاربند رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر برسبن میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں دیگر اقوام کے لیڈران کی سرد مہری نے انہیں پریشان نہیں کیا۔

پوٹن کے بقول اگر عالمی سطح پر روسی موقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا تو میں ایک دوسرے کے کندھے تھپ تھپانے، ایک دوسرے کو دوست کہنے، ایک دوسرے سے ملاقات کرنے اور جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

پوٹن نے مزید کہا کہ وہ اپنے اردوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور خود کو مطمئن کرنے کے لئے روس کے صدر نہیں بنے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے واضح طور پر دہرایا کہ اگر وہ روسی مفادات کو نظر انداز کرتے ہیں تو میرے لیے یہ ایک بے وقعت معاملہ ہے۔