ماسکو (جیوڈیسک) حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے نے ماسکو کے ایئرپورٹ سے اڑان پھری تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 65 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ بدقسمت طیارے نے ماسکو کے دومادودیوو ایئرپورٹ سے اڑا بھری اور اس کی منزلِ مقصود یہ اورسک نامی شہر تھا لیکن طیارہ کچھ وقت بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ اننتونوف اے این 148 روس کی قومی ایئرلائنز ساراتوف کی ملکیت تھا جو ماسکو کے مضافات میں رامنسکی نامی علاقے میں گِر کر تباہ ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا، جہاز کا ملبہ ایک بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔