بیونس آئرس (جیوڈیسک) روسی ایتھلیٹ یولینا آئرینا پوا کو ہم جنس پرستی کی مخالفت مہنگی پڑ گئی۔ رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روسی ایتھلیٹ کے بیان کا نوٹس لے لیا۔
پول والٹ میں ورلڈ چیمپئن یولینا نے اپنے ملک میں ہم جنس پرستی کیخلاف قانون کی حمایت جبکہ اس پر تنقید کرنے والے غیر ملکی ایتھلیٹس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
آئی او سی کے صدر جیکس روگ نے کہا کہ ہم نے ان کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے اور جلد ہی ایکشن لیا جائے گا۔