روسی کمپنی امریکا کو دو سٹیلائٹس فروخت کرے گی

Satellite

Satellite

ماسکو (جیوڈیسک) روسی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی ایوانوف اس ڈیل پر بہت خوش ہیں۔ داوریا نام کی روسی کمپنی کے تیار کردہ سٹیلائیٹس خلا میں چھوڑے جائیں گے، جہاں ان سے سائنسی مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کا تخمیہ 44 لاکھ سے 60 لاکھ ڈالر کے درمیان لگایا گیا ہے ۔ مذکورہ روسی کمپنی اس سے پہلے گزشتہ جون میں بھی اپنے تیار کردہ دو راکٹ خلامیں بھیج چکی ہے۔