اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے روسی کمپنی سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ ہو گیا۔
غلام سرور خان نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گی، یہ معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔