کراچی (جیوڈیسک) روسی کمپنی ٹیک نو پرام مہنگے تیل سے چلنے والے 1400 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرے گی، اس حوالے سے روسی کمپنی کیساتھ ایم او یو پر دستخط اگلے ہفتے کئے جائیں گے۔
وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ 800 میگا واٹ کا جامشورو پاور پلانٹ اور گدو میں 600 میگا واٹ کا پاور پلانٹ تیل سے کوئلے پر منتقل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے روسی کمپنی کے ساتھ آئندہ ہفتے ایم او یو پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ روسی کمپنی ٹیکنو پرام نے بلوچستان کے کول پاور پارک میں 660 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ قائم کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔