روسی حملے کے بعد یوکرین کے قریباً 1300 فوجی ہلاک ہو چکے: زیلنسکی

Volodymyr Zelenskyy

Volodymyr Zelenskyy

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے روسی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک اپنے قریباً 1300 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

زیلنسی نے ہفتے کے روزایک نیوزبریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اورروس کی مذاکراتی ٹیموں نے الٹی میٹم کے تبادلےکے بجائے ٹھوس موضوعات پر بات چیت شروع کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغرب کوجنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں زیادہ مؤثر شرکت کرنی چاہیے۔انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی یوکرین اورروس کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ انھوں نے بینیٹ کو یروشلم میں (جنگ بندی) مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔