ماسکو (جیوڈیسک) روس میں ایک فوجی تربیتی مرکز کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں میں 30 افراد زخمی ہو گئے، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثہ کا نشانہ بننے والا فوجی تربیتی مرکز روس کے جنوب مغربی علاقے سمارا میں واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں 5 دھماکے ہوئے۔
جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ 30 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ڈپو میں گولہ بارود سمیت تقریبا 11 ملین اشیا موجود تھیں۔