کیف (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی نواز باغی 38 لاشوں کو باغیوں کے کنٹرول والے علاقے ڈونیسک کے مردہ خانے لے کر گئے ہیں۔
یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ روسی نواز باغی طیارے کے ملبے کو روس لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرائن نے کہا ہے کہ باغی او ایس سی ای کے ٹیم دوسرے روز بھی طیارہ کے ملبے تک پہنچے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ 25
ارکان پر مشتمل مبصروں کی ٹیم پہلے روز صرف ایک گھنٹے میں واپس آ گئی تھی۔ یوکرائن نے اس علاقے کونو فلائی زون قرار دے دیا ہے جبکہ دیگر ایئرلائنوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پروازیں مشرقی یوکرین کے فضائی راستے سے ہو کر نہیں جائیں گی۔